اسلام آباد ]وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عوام خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق سماہنی (آزاد کشمیر)، بھمبر اور مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں، جن میں دیر بالا، دیر شہر، پشاور اور باجوڑ شامل ہیں، میں بھی زمین لرز اٹھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن (افغانستان) تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ مانیٹرنگ اداروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos