انگلینڈ میں ایک نئے قسم کے انفیکشن کے کیسز سامنے آنے کے بعد متعدد مریض اسپتالوں میں داخل کر لیے گئے ہیں۔
یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ انفیکشن Candidozyma نامی فنگس کی ایک نئی قسم سے منسلک ہے، جو جلد کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو کر خون کی روانی کو متاثر کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ وائرس انسانی جسم میں کئی برسوں تک موجود رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بعض صورتوں میں شدید پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔
یو کے ہیلتھ ایجنسی نے بتایا کہ یہ وائرس عموماً جلدی زخم، آپریشن کے دوران یا فنگس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے، جبکہ چھونے سے بھی منتقل ہونے کا خطرہ پایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ Candidozyma فنگس 2009 میں پہلی مرتبہ جاپان میں دریافت ہوئی تھی اور اب تک دنیا کے 40 سے زائد ممالک اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں کے ٹیسٹوں میں اس انفیکشن کی بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos