ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت جو تقریباً 29 کھرب روپے بنتی ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارب پتی جوڑے کی جانب سے عطیہ کردہ زیادہ تر رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی مخیر جوڑا نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی دولت میں سے 95 فیصد (تقریباً 29 کھرب روپے) فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے۔
جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی زیادہ تر رقم ہیوسٹن کے مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos