ہانگ کانگ سکسز:پاکستان اور بھارت 7 نومبر کو آمنے سامنے

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو ہانگ کانگ سکسز میں مد مقابل ہوں گی

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر مدِمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پاکستان، بھارت اور کویت گروپ سی میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عباس آفریدی کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے ہانگ کانگ سکسز میں حصہ لے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں تین مرتبہ مدِمقابل آئی تھیں، اور یہ تاریخی روایتی حریفانہ مقابلے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔