یوگنڈا کے کمپالا گلو ہائی وے پر خطرناک اوور ٹیکنگ کے باعث 4 تیز رفتار گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہائی وے پر دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں شدید حادثہ پیش آیا۔ ٹریفک پولیس نے واقعے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کو خطرناک اوور ٹیکنگ سے خبردار کیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے تاکہ حادثے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos