سعودی عرب کے فرمانروا نے ولی عہد کی سفارش پر شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو ملک کا نیا مفتی اعظم مقرر کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے شاہی فرمان میں شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو مفتی اعظم، چیئرمین سینئر علما کونسل اور سربراہ جنرل پریزیڈنسی فار سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ 23 ستمبر 2025 کو انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1999 سے اس عہدے پر فائز رہے اور اپنے طویل عرصۂ خدمات میں شریعت کی تشریح، فقہی رہنمائی اور اہم مذہبی فتووں کے اجرا میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos