راولپنڈی: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان ٹیم مشکلات میں ہے، قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے ہیں ۔
بابر اعظم 50 رنزاور محمد رضوان 18 بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اور سلمان آغا 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو اس وقت 25 رنز کی معمولی برتری حاصل ہے۔
گزشتہ روز دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستان کے چار بیٹسمین، امام الحق، شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل — جلدی پویلین لوٹ گئے، جنہوں نے بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز اسکور کیے۔
یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے تھے، جب کہ جنوبی افریقہ نے 404 رنز اسکور کر کے 71 رنز کی برتری حاصل کی۔
مہمان ٹیم کے نچلے درجے کے بیٹرز نے شاندار شراکت داریاں قائم کیں — کیشو مہراج اور متھو سوامی نے 71 رنز، سوامی اور رابادا نے 98 رنز، جبکہ اسٹبس اور ڈی زوزی کے درمیان 113 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ جنوبی افریقی ٹیم کی آخری تین وکٹوں نے مجموعی طور پر 194 رنز جوڑے۔
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نعمان علی نے 2، اور شاہین آفریدی و ساجد خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos