راولپنڈی: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد پروٹیز کو جیت کے لیے 68 رنز درکار ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز سے آگے بڑھائی، لیکن کھیل کے آغاز میں ہی بابر اعظم صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، اس طرح انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بعد ازاں محمد رضوان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ نعمان علی بغیر رنز بنائے چلتے بنے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر رنز کے رن آؤٹ ہو گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos