تل ابیب: امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کا غربِ اردن کے الحاق کا کوئی بھی اقدام غزہ میں تنازع کے خاتمے کے منصوبے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
اسرائیل روانگی سے قبل سیکریٹری روبیو کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کی ہم ابھی حمایت نہیں کر سکتے۔
خیال رہے اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے ایک ایسے بِل کی ابتدائی منظوری دی ہے جس کا مقصد اسرائیل کو غربِ اردن کے الحاق کا اختیار دینا ہے۔ یہ بظاہر ان کی جانب سے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شرمندہ کرنے کا ایک حربہ ہے۔
دوسری جانب فلسطینیوں کا دعویٰ ہے کہ سنہ 1967 سے اسرائیل کے قبضے میں موجود غرب اردن ان کی آزاد ریاست کا حصہ ہوگا۔
گذشتہ برس اقوامِ متحدہ کی عدالت انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے بھی کہا تھا کہ غربِ اردن پر اسرائیلی قبضہ غیرقانونی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos