ملتان: فراڈ کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد بالآخر اپنی گاڑی واپس مل گئی۔
صہیب مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے گاڑی واپس حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، الحمدللّہ، اور آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فوری کارروائی کی۔
صہیب مقصود نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور پولیس کے حکام گزشتہ چند دنوں سے مسلسل رابطے میں رہے اور انصاف کا حصول ممکن بنایا۔
یاد رہے کہ گاڑی فروخت کے دوران صہیب مقصود کے ساتھ مالی فراڈ ہوا تھا، جس پر انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos