اسلام آباد : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔
اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔
📸 Captains’ moment! Salman Ali Agha and Donovan Ferreira unveil the Bank Alfalah Presents KFC Pakistan vs South Africa T20I Series 2025 Trophy 🏏🔥#PAKvSA | #BackTheBoysInGreen | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/rvuLUrBLwq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2025
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم کا بیٹنگ نمبر کیا ہو گا ؟
دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم کے بیٹنگ نمبر سے متعلق بتادیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک حیسن نے کہا کہ بابراعظم کو ٹئ ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے اور وہ اوپپنگ نہیں بلکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور پُرامیند ہوں کہ وہ شاندار انداز سے واپسی کریں گے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سےکرتے ہوئے مائیک حیسن نے کہا کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ محمد حارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، عثمان خان اسپنرزی کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں اور انہیں محمد حارث کی جگہ ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔
مائیک حسین نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی، وہ بہت بڑا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، جو اسکواڈ کا حصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos