غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ’ملیسا‘ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد اب کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے خطرے کے پیش نظر اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔
امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کے مطابق، یہ کیٹیگری 5 کا انتہائی خطرناک طوفان ہے جس کے باعث جمیکا میں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ بعد ازاں، طوفان کی شدت کچھ کم ہو کر کیٹیگری 4 میں تبدیل ہوگئی۔
طوفان کے باعث شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ اب تک 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 3 جمیکا، 3 ہیٹی اور ایک ڈومینیکن ریپبلک کا شہری شامل ہے۔
جمیکا کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایسا کوئی انفراسٹرکچر موجود نہیں جو کیٹیگری 5 کے طوفان کو برداشت کر سکے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل بھی کی ہے تاکہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos