آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں آج پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق، انگلش ٹیم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور گروپ مرحلے میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کیا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ ٹیم کی جانب سے لورا وولوارٹ 301 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ہیں، تاہم آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف صرف 97 رنز پر آل آؤٹ ہونے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان بھارت کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے، چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ سات مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو اس بار بھی واضح فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos