امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا کو ان ممالک کے برابر رہنا چاہیے جو نیوکلیئر پروگرام رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے اور چین پانچ سال میں امریکا کے برابر پہنچ سکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ دیگر ممالک کے پاس نیوکلیئر ٹیسٹنگ پروگرام فعال ہیں اور امریکا کو اس میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos