پی سی بی کا2025-26 کیلئے مینزڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان،157 کھلاڑی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہوگی۔ اس بار کنٹریکٹس کی تعداد 131 سے بڑھا کر 157 کردی گئی ہے۔

نئے ڈھانچے کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔
کیٹیگری ون میں 30، کیٹیگری ٹو میں 55، کیٹیگری تھری میں 51 جبکہ کیٹیگری فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو یہ کنٹریکٹس گزشتہ سیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر دیے گئے ہیں تاکہ ڈومیسٹک سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو تسلیم کیا جا سکے۔