میلبرن: آسٹریلیا میں ایک 17 سالہ کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نوجوان کرکٹر بین آسٹن میلبرن ایسٹ میں تربیتی سیشن کے دوران بال تھروئنگ ڈیوائس سے پھینکی گئی گیند گردن پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، مگر اس کا "سٹم گارڈ” نصب نہیں تھا، جس کی وجہ سے گیند براہِ راست گردن پر لگی۔
ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے کہا کہ یہ واقعہ 2014 میں فلپ ہیوز کی موت سے مشابہ ہے، جب انہیں بھی اسی طرح گردن پر گیند لگی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا، مقامی کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کے اہلخانہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos