امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک میئر کے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کو فون کرکے انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
باراک اوباما نے کہا کہ اگر ممدانی الیکشن جیتتے ہیں تو وہ ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔
34 سالہ زہران ممدانی نے سابق صدر اوباما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اصل مقصد شہر میں نئی نوعیت کی سیاسی فضا قائم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا، جس میں زہران ممدانی کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار رٹیس سلوا سے ہوگا۔
تازہ ترین سروے کے مطابق زہران ممدانی کی پوزیشن مستحکم قرار دی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos