مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اہرامِ مصر کے قریب دنیا کے سب سے بڑے قدیم نوادرات کے عجائب گھر "گرینڈ ایجپشن میوزیم” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب میں دنیا بھر کے صدور، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد نے شرکت کی، جبکہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
میوزیم میں طوطن خامن کے مقبرے سے ملنے والے نایاب زیورات، فراعنہ مصر کے ادوار کے عظیم الشان مجسمے اور ایک لاکھ سے زائد قدیم مصری نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
افتتاحی تقریب رنگا رنگ پرفارمنسز سے سجی رہی جنہوں نے شرکاء کو مسحور کر دیا۔
120 ایکڑ پر پھیلا یہ میوزیم فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے دوگنا بڑا ہے، جبکہ منصوبے پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر لاگت آئی۔
مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے کہا کہ “یہ میوزیم مصر کی جانب سے دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے، جس کی تاریخ سات ہزار سال پر محیط ہے۔”
رائٹرز کے مطابق، گرینڈ ایجپشن میوزیم کی تعمیر 20 سال بعد مکمل ہوئی، جو عرب بہار، عالمی وبا اور علاقائی جنگوں کے باعث کئی بار تاخیر کا شکار رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos