اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی برسوں میں معیشت کے استحکام کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس عمل میں دوست ممالک کا تعاون انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بلیو اکانومی (Blue Economy) پاکستان کی معیشت کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی، کیونکہ اس سے سمندری وسائل کے بہتر استعمال کے ذریعے تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ تین بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا ہے جبکہ افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی تجارت کے فروغ اور ملکی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos