دبئی: آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر فاسٹ بالر حارث رؤف کو دو میچز کے لیے معطل کردیا جب کہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو دو میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔حارث رؤف آج چار نومبر کا میچ اور دوسرا چھ تاریخ کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا صرف 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔
سوریا کمار آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو نازیبا اشارے پر کوئی سزا نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلافا میچ کے بعد سیاسی بیان دیے تھے لیکن آئی سی سی نے پھر جانبداری سے کام لیا اور بھارتی کپتان کو معطل نہیں کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos