پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی ہے، ٹیم کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر عباس آفریدی کررہے ہیں۔
یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ٹن وانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ جمعہ، 7 نومبر کو کھیلے گا۔
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے ساتھ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، محمد شہزاد، سعد مسعود، معاذ صداقت اور شاہد عزیز شامل ہیں۔
ٹیم کے منیجر کے فرائض رضا راشد انجام دیں گے۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ مختصر فارمیٹ کی تیز ترین کرکٹ کے لیے مشہور ہے، جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos