نیویارک سٹی کے نو منتخب مسلمان میئر ظہران ممدانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فاشسٹ پالیسیوں پر سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔
ظہران ممدانی نے واضح کیا کہ وہ مودی کے ساتھ کسی تقریب یا پلیٹ فارم پر شریک نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کو 2002 کے گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
ممدانی نے کہا کہ "میں ایسے شخص کے ساتھ اسٹیج پر نہیں کھڑا ہو سکتا جس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں کردار ادا کیا، یہ ایک اجتماعی قتلِ عام تھا اور تاریخ اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔”
انہوں نے مودی کا موازنہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں مودی کو اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس نظر سے ہم نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں، وہ جنگی مجرم ہیں۔”
ظہران ممدانی کے یہ بیانات ان کی انڈین مسلم شناخت کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے انتخاب پر بھارت میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا تھا، تاہم ان کے مودی مخالف بیانات نے واضح کردیا کہ وہ دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم کرنے والے حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos