مقبوضہ کشمیر میں انڈین ہیون پریمیئر لیگ (IHL) کے نام سے ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو معاوضہ نہ دیا اور راتوں رات غائب ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سمیت دیگر کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ شان مارش اور شکیب الحسن نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر کے بخشی اسٹیڈیم میں چند میچز کے انعقاد کے بعد حالات خراب ہوئے، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
انڈین ہیون پریمیئر لیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلنے کا شیڈول تھا، جس میں امپائرز اور ہوٹل مالکان کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اور J&K اسپورٹس کونسل نے ٹورنامنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos