نیویارک کی نئی فرسٹ لیڈی راما دواجی کون ہیں؟

امریکا میں پہلی بار ایک مسلم میئر منتخب ہونے کے بعد ظہران ممدانی اور ان کی اہلیہ راما دواجی عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

28 سالہ راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں جو ٹیکساس میں پلی بڑھیں، دبئی میں تعلیم حاصل کی اور تقریباً چار سال قبل نیویارک منتقل ہوئیں۔ وہ اب نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران راما دواجی نے عوامی تقریبات میں شرکت کم کی، تاہم مہم کی حکمتِ عملی اور سوشل میڈیا مہم میں اُن کا کردار نمایاں رہا۔

ظہران ممدانی کے قریبی ذرائع کے مطابق، راما دواجی نرم گفتار، بااعتماد اور تخلیقی مزاج کی حامل ہیں۔ اُنہیں دوست احباب متاثرکن اور باصلاحیت شخصیت کے طور پر جانتے ہیں۔

راما دواجی کی نئی حیثیت نے نیویارک کی سیاست میں ایک تازہ اور منفرد پہچان کو جنم دیا ہے۔