امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے میکسیکو میں اسرائیلی سفیر عینات کرانز نائیگر کو قتل کرنے کی سازش تیار کی تھی، لیکن یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور فی الحال سفیر محفوظ ہیں۔ امریکی اہلکار کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ سال کے آخر میں شروع ہوا اور اس سال کے پہلے چھ ماہ تک فعال رہا، تاہم اسے قابو میں لے لیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے میکسیکو کے سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ ایران کی ہدایت پر کام کرنے والے ایک دہشت گرد نیٹ ورک کو ناکام بنایا گیا، جس کا مقصد سفیر کو نشانہ بنانا تھا۔ دوسری جانب، میکسیکو میں ایرانی سفارت خانے نے الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ میکسیکو کے قوانین کا احترام کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران طویل عرصے سے اپنے مخالفین، صحافیوں اور سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ملوث رہا ہے، اور برطانیہ، سویڈن، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز نے بھی ایران سے منسلک ناکام حملوں کا انکشاف کیا ہے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب رواں سال جون میں ایران کے جوہری ٹھکانوں پر امریکی بمبار طیاروں کی مدد سے اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos