جی 20 میں امریکی شرکت معطل،ٹرمپ کا شدید ردعمل
جی 20 میں امریکی شرکت معطل،ٹرمپ کا شدید ردعمل

جی 20 میں امریکی شرکت معطل،ٹرمپ کا شدید ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکا کوئی بھی سرکاری نمائندہ نہیں بھیجے گا۔ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ جنوبی افریقہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور سفید فام آبادکاروں، خصوصاً افریکانرز کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ میں افریکانرز کو قتل کیا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں غیر قانونی طور پر ضبط کی جا رہی ہیں، اور جب تک یہ حالات برقرار رہیں گے، امریکا کی طرف سے کسی سرکاری عہدیدار کی شرکت نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 2026 میں میامی، فلوریڈا میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس، جو نومبر میں جوہانسبرگ میں اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے، اب دورہ نہیں کریں گے۔ جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ نے اس اعلان پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹرمپ نے ماضی میں بھی جنوبی افریقہ کی زمین کی اصلاحات اور دیگر پالیسیوں پر تنقید کی ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی حکومت ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔