بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی گئی پیشگوئیاں دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی

مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ بلغاریہ کی یہ نابینا نجومی 1911 میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں 86 سال کی عمر میں وفات پا گئیں، مگر اپنے زندگی کے دوران انہوں نے دنیا کے بڑے اور اہم واقعات کی پیشگوئیاں کی تھیں۔

بابا وانگا کے مطابق 2026 میں دنیا مختلف قدرتی آفات کے زیرِ اثر رہے گی۔ زلزلے، آتش فشاں پھٹنے اور شدید موسمی تبدیلیاں زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ان کی پیشگوئی میں یورپ کی شدید گرمی کی لہریں، آسٹریلیا اور کینیڈا میں جنگلات کی آگ اور میانمار میں زلزلوں جیسے موجودہ واقعات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، بابا وانگا نے عالمی تنازعات پر بھی توجہ دی۔ ان کی پیشگوئی کے مطابق 2026 میں عالمی طاقتوں، بشمول چین، روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے، اور انسانی تہذیبیں پہلی بار غیر ملکی مخلوقات یا دیگر تہذیبوں سے رابطہ قائم کر سکتی ہیں۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زمین کے قریب ایک بڑا خلائی جہاز آ سکتا ہے، جسے Interstellar سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی بابا وانگا نے اہم انتباہ کیا ہے۔ ان کے مطابق 2026 میں مصنوعی ذہانت دنیا کے بڑے شعبوں میں اثر انداز ہوگی، جس سے ملازمتوں اور معاشی نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بابا وانگا کی یہ پیشگوئیاں 2026 کو ایک اہم اور چیلنجز سے بھرپور سال کے طور پر پیش کرتی ہیں، جس میں قدرتی، عالمی اور تکنیکی عوامل سب کا کردار ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔