شوگر اور موٹاپے میں مبتلا افراد کو امریکی ویزا نہیں ملے گا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ہدایات کے مطابق شوگر اور موٹاپے جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو امریکی ویزا دینے سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ ویزا کے لیے درخواست دہندگان کی صحت کا جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ آیا وہ امریکی حکومت کے لیے مالی بوجھ تو نہیں بنیں گے۔

نئی پالیسی میں دل کے امراض، سانس کی بیماریاں، کینسر، ذیابیطس، میٹابولک اور اعصابی امراض، اور ذہنی صحت کے مسائل رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ درخواست دہندہ کے علاج کے اخراجات خود برداشت کرنے کی صلاحیت بھی چیک کی جائے گی۔

وزارتِ خارجہ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ پالیسی فی الحال نافذ ہے یا ابھی منظوری کے مراحل میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔