بابر اعظم کے 15 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل، پاکستان کے 5ویں بیٹر بن گئے

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 15 ہزار رنز مکمل کر لیے، یوں وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ 372 اننگز میں انجام دیا، جس کے ساتھ وہ انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ انضمام الحق 20 ہزار 541 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف نے 17 ہزار 134 جبکہ جاوید میانداد نے 16 ہزار 213 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں، جو ان کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کا مظہر ہیں۔

بابر اعظم کا یہ اعزاز نہ صرف پاکستانی کرکٹ کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی بلے بازی کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔