اسالنکا کی قیادت میں سری لنکا کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان پہنچی، جہاں انہیں متعلقہ حکام نے خوش آمدید کہا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں شرکت کریں گی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیریز جیت لی

ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکیورٹی، انتظامات اور پریکٹس سیشنز کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔