ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو صرف ایک رن سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز تک محدود رہی۔
میچ کے بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) کا اعزاز پاکستان کے خواجہ نافع کو دیا گیا، جنہوں نے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور پھر ریٹائرڈ ہارٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس سے ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلے کا سلسلہ جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos