بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں،آئندہ سیریز میں پرفارم کریں گے،ہیڈ کوچ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے واضح کیا ہے کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی اچھے ٹچ میں نظر آئے۔ ہیسن کے مطابق بابر اعظم کا رن آؤٹ فارم کی کمی کی وجہ نہیں تھا اور امید ہے کہ وہ آنے والی سیریز میں شاندار رنز کریں گے۔

ہیسن نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ کپتان شاہین آفریدی کو جاتا ہے، جنہوں نے میچ میں اچھا کپتانی مظاہرہ کیا اور بولنگ میں مؤثر تبدیلیاں کیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے حوالے سے ہیسن نے بتایا کہ ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے، حسن نواز اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے۔ مزید برآں، عبدالصمد ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔