پاکستان ہانگ کانگ سکسز کاچیمپئن بن گیا

 

پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کیے۔ کپتان عباس آفریدی نے برق رفتاری سے 52 رنز بنائے، عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں جدوجہد کرتی رہی اور آخری اوور کی پہلی گیند پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ اور مؤثر بولنگ نے پاکستان کو ٹورنامنٹ کا چیمپئن بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔