فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز . قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔فخر زمان اور عبدالصمد کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان پہلے سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا

تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی؛

سلمان علی آغا (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، عبدالصمد، عثمان طارق

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پاکستان اور سری لنکا سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 سے15 نومبر کے دوران کھیلی جانے والی3 میچز کی سیریز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈ روارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز اور سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔