ملائشیا کے قریب سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جاں بحق ہو گئے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ حادثے کے بعد 7 لاشیں سمندر سے نکالی گئی ہیں۔
ملائشین حکام کے مطابق یہ کشتی 3 روز قبل میانمار سے روانہ ہوئی تھی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال نومبر تک 5,100 روہنگیا پناہ گزینوں میں سے 600 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos