ایکواڈور کی جیل میں ہنگامے میں31 قیدی ہلاک

 جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی مچالا جیل میں پرتشدد ہنگاموں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں فائرنگ اور ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی جھڑپ میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں تلاشی کے دوران جیل حکام کو 27 مزید لاشیں ملیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اموات کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔