لاہور: جارحانہ بلے بازکرکٹر حسن نواز کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
انہوں نے بیٹے کی پیدائش کی خبر بذریعہ سوشل میڈیا دیتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔
Alhamdulillah ❤️ So grateful to my Allah for blessing me with a beautiful baby boy 🤍🤲#HassanNawaz pic.twitter.com/lEec9UBNgp
— Hassan Nawaz (@hassannawaz017) November 10, 2025
انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے بیٹے سے نوازا۔
دوسری جانب مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھلاڑی نے اپنے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔
واضح رہے کہ حسن نواز رواں سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ تاہم ان کی شادی کی خبر جون میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ شادی و ولیمہ کی تصاویر شیئر کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos