ممبئی: بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں، تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھرمیندر 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ دھرمیندر گزشتہ ہفتے سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل ہوئے تھے اور اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری ہوئی تھی۔
معروف بھارتی صحافی اور اینکرز نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی، اور جاوید اختر نے دھرمیندر کے لیے افسوس کا اظہار کیا۔ دھرمیندر نے اپنی اداکاری کا آخری مظاہرہ فلم ’اکیس‘ میں کیا، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
تاہم، دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے والد کے انتقال کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور اس طرح کی خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos