واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے 41 دن تک جاری رہنے والے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے بل کی منظوری دے دی، جس کے بعد حکومت کے دوبارہ فعال ہونے کے دروازے کھل گئے ہیں۔
سینیٹ میں سالانہ اخراجاتی بل کے حق میں 60 ووٹ آئے جبکہ 40 نے مخالفت کی، جن میں اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 ارکان نے بھی حمایت کی۔ تاہم، اس بل کی حتمی منظوری کے لیے اب اسے ایوان نمائندگان سے بھی پاس کروانا ضروری ہے، جس پر حکمران ری پبلکن جماعت کا کنٹرول ہے۔
رپورٹس کے مطابق، شٹ ڈاؤن کے دوران لاکھوں سرکاری ملازمین بنا تنخواہ کام کر رہے تھے، خوراک کی امدادی پروگرامز معطل ہوئے اور ملکی فضائی سفر پر شدید اثر پڑا۔ بل کی منظوری کے بعد یہ مسائل ختم ہونے کی توقع ہے اور حکومت کے مختلف ادارے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos