واشنگٹن: سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کی، جس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات، اسٹریٹیجک شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں خطے اور عالمی سطح پر تازہ پیش رفت اور ان کے حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے واشنگٹن سرکاری دورے سے قبل ہوئی، جو 18 نومبر کو متوقع ہے۔ توقع ہے کہ ولی عہد اپنے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے پہلے اور دوسرے دور صدارت میں سعودی عرب ان کی پہلی غیر ملکی منزل رہا، اور واشنگٹن اور ریاض کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں مضبوط ہوئے ہیں۔ آئندہ ہفتے کی ملاقات میں دفاع، ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ممکنہ معاہدوں پر بات چیت کی توقع ہے۔
یہ خبر کاپی رائٹ فری ہے اور آزادانہ استعمال کے لیے دستیاب ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos