وینزویلا نے امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر ملکی افواج کی وسیع تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق زمینی، بحری، فضائی، دریائی اور میزائل افواج کے ساتھ ساتھ سول ملیشیا کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے کریبیئن اور مشرقی پیسفک میں فوجی مہم کے باعث وینزویلا میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ امریکی مقصد صدر نکولس مادورو کو ہٹانا ہو سکتا ہے۔ امریکی افواج نے ستمبر کے اوائل سے بین الاقوامی پانیوں میں 20 جہازوں پر حملے کیے، تاہم امریکا نے منشیات سمگلنگ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos