لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کرکٹ بورڈ عزت کے ساتھ بلائے تو وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔
لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے دوران پاکستانی اور بھارتی طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کی طرح کردار ادا کرتا ہے اور وہ بھی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور سیاست دونوں نظام مکمل نہیں ہیں، اور سوشل میڈیا پر بدتمیزی کا طوفان جاری ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہیں سیاست کا شوق نہیں لیکن مستقبل کا پتہ نہیں، اور کرکٹ پاک بھارت تعلقات میں پل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ مودی سرکار سے پہلے بھارتی کرکٹرز کے ساتھ ان کی اچھی دوستانہ تعلقات تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos