پیرس: فرانس نے ٹیلیگرام کے بانی پاول دروف پر عائد سفری پابندی ہٹا دی ہے جو اپنی پیغام رسانی ایپ پر غیر قانونی مواد کے حوالے سے زیرِ تفتیش ہیں۔
روسی نژاد 41 سالہ کاروباری شخصیت کو 2024 میں پیرس میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ اپنے پلیٹ فارم کے مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فرانسیسی حکام کی طرف کے زیرِ تفتیش ہیں۔
دروف پر ابتدائی طور پر فرانس چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن جولائی میں عدالتی کنٹرول میں نرمی کر دی گئی اور انہیں متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت مل گئی جو ٹیلی گرام کا صدر مقام ہے۔ وہ یہاں بیک وقت زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں کے لیے رہ سکتے ہیں۔
اب حکام نے ان پر عائد سفری پابندی مکمل طور پر ختم کر دی ہے اور انہیں جنوبی شہر نیس میں پولیس کو اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos