پاکستان کرکٹ ٹیم۔فائل فوٹو

سری لنکا کو 8وکٹ سے شکست،ایک روزہ سیریزپاکستان کے نام

پاکستان نے سر ی لنکاسے ایک روزہ میچزکی سیریزجیت لی۔ سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں دوسرے میچ کے دوران 289رنز کا ہدف پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں حاصل کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 288رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے لنتھ لیاناگے واحد کھلاڑی رہے جنہوں نے نصف سینچری اسکور کی، ان کے 54رنز نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رف نے 3،3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف 48.2اوورز میں حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کی، انہوں نے 102رنز بنائے، اوپننگ بیٹر فخر زمان 78 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔صائم ایوب 33رنز بنا سکے۔ محمد رضوان 51 پر ناٹ آئوٹ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔