سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپندر دیویدی کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ دہلی حملوں کے بعد میڈیا کے مسلم مخالف رویے کے باعث فوج کے 20 ہزار سے زائد مسلمان اہلکاروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فوج میں بڑھتی ہوئی سنتری سوچ ادارے کے لیے نقصان دہ ہے۔
یہ تقریباً تیس سیکنڈ کی کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بریکنگ نیوز کے طور پر شیئر کی گئی اور ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔
Breaking News:
Indian Chief of Army blasts Indian media,"More than 20'000 Muslims jawans in the Indian Army have submitted their resignations because of Indian media blaming the Muslims non stop, in the wake of Delhi attacks. Saffronization has destroyed us." pic.twitter.com/Ph9nGvaNbW
— The Whistle Blower (@InsiderWB) November 13, 2025
تاہم بھارتی حکومت اور پریس انفارمیشن بیورو نے اس ویڈیو کی فوری تردید کی ہے اور اسے اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنرل دیویدی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور یہ مواد بھارتی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ مزید برآں، ایسے مواد کی زیادہ تر تشہیر بیرونِ ملک سے کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ مقبوضہ کشمیر کے تھانے میں دھماکا، 7 اہلکار ہلاک
سوشل میڈیا صارفین اور سیاستدان اس ویڈیو کے بارے میں سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر یہ جعلی ہے تو حساس نوعیت کے بیانات بار بار کیوں گردش کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos