امریکہ میں آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکل نے انکشاف کیا ہے کہ بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے امریکی فوج اور حکومت کو مہنگے ساز و سامان خریدنے پر مجبور کیا، حالانکہ ان کا متبادل سستے کمرشل ذرائع سے بھی دستیاب تھا۔
ڈین ڈرسکل نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ ذمہ داری حکومتی پالیسیوں پر بھی عائد ہوتی ہے، جنہوں نے کمپنیوں کو ضرورت سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دفاعی ٹھیکیداروں نے مہنگا فوجی ساز و سامان بیچا، جس کی قیمت سستے متبادلات کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومتی احتساب کے حامی اور بعض قانون ساز دفاعی کمپنیوں پر اضافی قیمتیں وصول کرنے کے الزامات پہلے ہی لگا چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos