وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ کے متحد جذبے کا شاندار مظاہرہ تھا اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر اعظم نے سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos