کانگو حکومت اور ایم 23 باغی گروپ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط

 

افریقی ملک کانگو کی حکومت اور باغی گروپ ایم 23 کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ پیش رفت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی، جہاں دونوں فریقوں نے مذاکرات کے بعد معاہدے کی منظوری دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، قطر اور افریقی یونین کی کوششوں سے اس معاہدے تک رسائی ممکن ہوئی۔ معاہدے کا مقصد مشرقی کانگو میں جاری تشدد کو کم کرنا ہے، جہاں حکومتی فورسز اور باغی گروپ کے درمیان جھڑپوں کے باعث رواں برس ہزاروں افراد ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

کانگو میں نسلی کشیدگی، زمین کے تنازعات اور معدنی وسائل پر قبضے کی لڑائی کئی دہائیوں سے جاری ہے، جس کے حل کے لیے یہ معاہدہ اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔