پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج ہوگا

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میں 6 رنز اور دوسرے میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پولیس نے ون ڈے اور آنے والی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔