مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے دیر استیا کے ایک گاؤں میں مسجد پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے بھی لکھے گئے۔
اسرائیلی فوج نے کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج نے تین مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں خان یونس کے رہائشی علاقے نشانہ بنائے گئے۔
سعودی عرب نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جبکہ فلسطینی حکام نے مسجد پر حملے کو نفرت انگیز جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos